Home سیاست پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری پر آئی جی پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری پر آئی جی پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

Share
Share

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری پر آئی جی پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے توہین عدالت کی درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے نظربندی احکامات پر یکم ستمبر کو گرفتار کیا گیا، ہائی کورٹ نے 5 ستمبر کو نظر بندی آرڈر معطل کر کے فوری رہائی کا حکم دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق رہائی کے احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے مطابق عدالتی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے رہا کر دیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق پٹیشنر کو پولیس لائنز کے گیٹ سے سی ٹی ڈی حکام نے دوبارہ گرفتار کیا، وکیل کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی میں گرفتاری عمل میں آئی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر چکی ہے، پرویز الہٰی کے وکیل مطمئن نہیں کر سکے کہ اس عدالت کے آرڈر کی خلاف ورزی کیسے ہوئی؟ توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کی جاتی ہے۔

Share
Related Articles

مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو پیشگی شرائط ختم کرنا ہوں گی، شیری رحمان

گڑھی خدا بخش:پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا...

بین الاقوامی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے ہوں گے،بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ...

مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز کی منظوری

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز...