Home سیاست جماعت اسلامی کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دھرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دھرنے کا اعلان

Share
Share

لاہور: جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے گورنر ہاوٴسز کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے ا?ئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کا جینا مشکل بنا دیا، اس صورتحال میں خاموش رہنا موت ہے، لوگ گھروں سے نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ جماعت اسلامی عوامی حمایت کے ذریعے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے پر مجبور کرے گی، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جا رہی ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں میں گورنر ہاوٴسز کے باہر عوامی دھرنے دیں گے، لوگ موت کا انتظار کرنے کے بجائے گھروں سے نکلیں اور جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں۔

ادھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔آئی ایم ایف کے خنجر سے عوام کو مارا جا رہا ہے، پی ڈی ایم کا آئی ایم ایف معاہدہ پاکستان دشمن ثابت ہوا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...