Pakistan players celebrate after their 2022 ICC Twenty20 World Cup cricket tournament match between Pakistan and South Africa at the Sydney Cricket Ground (SCG) on November 3, 2022. (Photo by DAVID GRAY / AFP) / -- IMAGE RESTRICTED TO EDITORIAL USE - STRICTLY NO COMMERCIAL USE --
Home کھیل جنوبی افریقا ٹی20 سیزن 2 کی نیلامی، 5 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

جنوبی افریقا ٹی20 سیزن 2 کی نیلامی، 5 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

Share
Share

لاہور: جنوبی افریقا ٹی20 کے دوسرے سیزن کی نیلامی میں 5 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہوگئے۔

جنوبی افریقا ٹی 20 کے دوسرے سیزن کے لیے 14 ممالک کے 122 کھلاڑیوں نے 27 ستمبر کو ہونے والے آکشن کے لیے خود کو رجسٹرڈ کیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے ایونٹ کے رجسٹرڈ کھلاڑیوں میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ، آل راؤنڈر محمد نواز، اسامہ میر، بیٹر شان مسعود اور سپنر عثمان قادر شامل ہیں۔

نسیم شاہ، محمد نواز اور شان مسعود کی ریزروڈ پرائس ساڑھے 8 لاکھ ساؤتھ افریقی رینڈ ہے، یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 1 کروڑ 32 لاکھ روپے بنتی ہے۔

اسامہ میر اور عثمان قادر سوا 4 لاکھ رینڈ کی بیس پرائس کے ساتھ رجسٹرڈ ہوئے ہیں جو پاکستانی کرنسی میں کم از کم 66 لاکھ روپے بنتے ہیں، سیزن 2 میں سابق انٹرنیشنل کرکٹر حماد اعظم بطور امریکی پلیئر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

گزشتہ برس پی سی بی نے کھلاڑیوں کو آکشن میں شامل ہونے کے لیے این او سی جاری نہیں کی تھی، ساوتھ افریقا ٹی20 میں ٹیموں کی بھارتی اونر شپ کی وجہ سے پاکستان پلیئرز کے معاہدے ہونا غیر یقینی ہے۔

Share
Related Articles

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کا پاکستان کا دورہ، 27 جولائی سے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچے گی پاکستان ہاکی کے...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...