Home Uncategorized ڈبلیو ایچ او کا کورونا کی تحقیقات کیلئے خصوصی مشن چین بھیجنے کا فیصلہ

ڈبلیو ایچ او کا کورونا کی تحقیقات کیلئے خصوصی مشن چین بھیجنے کا فیصلہ

Share
Share

نیویارک:عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی ابتدا کی تحقیقات کے لیے نیا مشن چین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی ابتدا کی تحقیقات کے لیے چین سے تفتیش کاروں کو مکمل رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی ابتدا کی تحقیقات کے لیے چین سے معلومات مانگی ہیں، چین رضامند ہوگا تو ڈبلیو ایچ او کا تحقیقاتی مشن چین بھیجیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس 2019 کے آخر میں چین کے شہر ووہان میں سامنے آیا تھا جس نے پوری دنیا میں تباہی مچائی تھی۔

سائنسدانوں کا شروع سے ماننا ہےکہ یہ وائرس چین کے شہر ووہان کی وائلڈ لائف مارکیٹ سے کسی جانور کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوکر پھیلنا شروع ہوا مگر اب تک اس کا ثبوت نہیں مل سکا تھا۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...