Home sticky post اسلام آباد بار کی 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی مکمل حمایت

اسلام آباد بار کی 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی مکمل حمایت

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد بار نے 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی مکمل حمایت کر دی۔
اسلام آباد بار کے صدر نعیم گجر اور سیکریٹری بار کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں اسلام آباد بار کی جانب سے بغیر پراسیس اور نئے حلف کے بغیر ججز ٹرانسفر کی مذمت کی گئی ہے۔
اسلام آباد بار نے ایگزیکٹیو کی جانب سے عدالتی معاملات میں مداخلت کی بھی مذمت کی ہے۔
اسلام آباد بار نے سپریم کورٹ سے پٹیشن سن کر ٹرانسفر ججز کو واپس بھیجنے کی استدعا کر دی۔
اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر 184/3 کی پٹیشن ججز کی غیر آئینی ٹرانسفر سے متعلق ہے، پٹیشن میں پہلے سے موجود ججز کی سینیارٹی میں ردوبدل کی نشاندہی کی گئی ہے۔
پٹیشن میں عدلیہ کی آزادی، اختیارات کی تقسیم اور آئینی بالادستی کو تھریٹس کا بھی بتایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ججز کا یہ ٹرانسفر آرٹیکل 200 کی واضح خلاف ورزی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار 5 ججز کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کرتی ہے، عدلیہ میں غیر آئینی مداخلت کا دفاع کریں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...