Home Uncategorized بنگلہ دیش میں ڈینگی بے قابو ،ہلاکتوں کی تعداد 800سے تجاوز کر گئی

بنگلہ دیش میں ڈینگی بے قابو ،ہلاکتوں کی تعداد 800سے تجاوز کر گئی

Share
Share

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ڈینگی کی وبا میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت صحت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے ڈینگی کے بارے میں اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس اب تک 164,562 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 800 سے زیادہ لوگ ڈینگی بخار سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 804 اموات میں ستمبر میں 211، اگست میں 342 اور جولائی میں 204 اموات شامل ہیں۔

ستمبر میں اب تک ڈینگی کے 40,754 کیسز ریکارڈ کیے گئے ، اگست میں 71,976 اور جولائی میں 43,854 کیسز سامنے آئے۔

خیال رہے کہ جون سے ستمبر میں مون سون کا دورانیہ بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کا موسم ہے اور ڈینگی کے پھیلاؤ کے لحاظ سے اسے سب سے زیادہ خطرناک ملک سمجھا جاتا ہے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...