چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی القادر ٹرسٹ رجسٹریشن سے متعلق درخواست میں دستاویزات مکمل کرنے کی ہدایت
فائل:فوٹو
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی القادر ٹرسٹ رجسٹریشن سے متعلق درخواست میں دستاویزات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ طالب حسین جبکہ وفاق کی جانب سے سٹیٹ کونسل حضرت یونس عدالت میں پیش ہوئے، سٹیٹ کونسل نے کہاکہ نئے قوانین کے تحت رجسٹریشن میں کچھ دستاویزات نامکمل ہیں۔
درخواست گزار وکیل نے کہاکہ اگر ہمیں پتہ چلے کہ کون کون سی چیزیں، یا دستاویزات نامکمل ہے تو ہم مکمل کرلیں گے،عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے سٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ جو جو چیزیں نامکمل ہیں وہ سب انکو بتادیں۔