Home سیاست شیخ رشید احمد ودیگر کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن دائر

شیخ رشید احمد ودیگر کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن دائر

Share
Share

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، بھتیجے شیخ شاکر اور ملازمین کی حراست کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پٹیشن دائر کردی گئی، جس میں آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ عامر شفیق کی جانب سے دائر پٹیشن میں فیڈریشن آف پاکستان، پنجاب حکومت،آئی جی پنجاب، آر پی او، سی پی او،ایس پی آپریشنز،ایس ایچ او سول لائنز،ویسٹریج،وارث خان،نیو ٹاوٴن کو فریق بنایا گیا ہے۔

پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہل کار شیخ رشید سمیت دیگر افراد کو بغیر کسی وارنٹ گرفتاری کے نامعلوم مقام پر لے گئے، جہاں انہیں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے۔ پولیس حکام رابطے کے باوجود شیخ رشید سمیت دیگر زیر حراست افراد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کر رہے۔

پٹیشن میں مزدی کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف نہ تو کوئی مقدمہ درج ہے اور نہ ہی کسی مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں ان کی ضرورت تھی۔ زیر حراست شیخ شاکر کا کسی سیاسی سرگرمی سے تعلق نہیں ہے۔ وہ تاجر ہیں تاہم انہیں بھی شیخ رشید احمد کے ساتھ غیر قانونی حراست میں لیا گیا ہے۔

عدالت میں دائر پٹیشن میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کو غیر قانونی قید میں رکھا گیا ہے۔ پولیس کو ہدایت کی جائے کہ زیر حراست افراد کو اس عدالت میں پیش کریں اور انہیں آزاد کیا جائے۔ وکیل سردار شہباز خان کے مطابق عدالت سے پٹیشن پر آج ہی سماعت کی استدعا کی جائے گی۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...