Home نیوز پاکستان القادر ٹرسٹ رجسٹریشن ،چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دستاویزات مکمل کرنے کی ہدایت

القادر ٹرسٹ رجسٹریشن ،چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دستاویزات مکمل کرنے کی ہدایت

Share
Share

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی القادر ٹرسٹ رجسٹریشن سے متعلق درخواست میں دستاویزات مکمل کرنے کی ہدایت
فائل:فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی القادر ٹرسٹ رجسٹریشن سے متعلق درخواست میں دستاویزات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ طالب حسین جبکہ وفاق کی جانب سے سٹیٹ کونسل حضرت یونس عدالت میں پیش ہوئے، سٹیٹ کونسل نے کہاکہ نئے قوانین کے تحت رجسٹریشن میں کچھ دستاویزات نامکمل ہیں۔

درخواست گزار وکیل نے کہاکہ اگر ہمیں پتہ چلے کہ کون کون سی چیزیں، یا دستاویزات نامکمل ہے تو ہم مکمل کرلیں گے،عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے سٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ جو جو چیزیں نامکمل ہیں وہ سب انکو بتادیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...