Home سیاست پرویزالہٰی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے متعلق نیب کی اپیل ناقابل سماعت قرار

پرویزالہٰی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے متعلق نیب کی اپیل ناقابل سماعت قرار

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے متعلق نیب کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے دی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر فیصلہ سنایا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پرویزالہٰی کو گرفتار کرنے سے روکنے سے متعلق سنگل بینچ کے خلاف اپیل کے معاملہ پر جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس راحیل کامران شیخ پر مشتمل بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تحریری فیصلہ 5 صفحات پر مشتمل ہے، تحریری فیصلہ میں کہا گیا نیب کی اپیل ناقابل سماعت ہے۔

جاری فیصلے میں مزید کہا گیا نیب متاثرہ فریق نہیں ہے، سنگل بینچ کے فیصلے میں نیب سے متعلق کوئی خاص ہدایات جاری نہیں کیں، نیب کی اپیل ناقابل سماعت قرار دیکر نمٹائی جاتی ہے۔

Share
Related Articles

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...

ملٹری ٹرائلز کیس،شاید سلمان اکرم راجہ چاہتے ہیں کہ ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے...

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر...