Home sticky post 3 گوادر ساحل پر نیلی وہیل مردہ حالت میں ملنے پر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کااظہار تشویش

گوادر ساحل پر نیلی وہیل مردہ حالت میں ملنے پر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کااظہار تشویش

Share
Share

کوئٹہ:پاکستان اور ایران کی سمندری حدود کے درمیان واقع گوادر کے دور افتادہ علاقے "گواتر بے” میں ایک تقریباً 35 فٹ لمبی نیلی وہیل کی لاش پیر کے روز مردہ حالت میں پائی گئی۔ مقامی ماہی گیر احمد بلوچ نے یہ واقعہ رپورٹ کیا، جب وہ کنتانی، بلوچستان کے قریب ماہی گیری کر رہا تھا۔
اندازہ ہے کہ یہ وہیل چند روز قبل سمندر میں ہلاک ہوئی ہوگی اور تیز لہروں اور سمندری کرنٹ کے باعث بہتی ہوئی گواتر بے کے ساحل تک پہنچ گئی۔ وہیل کی موت کی حقیقی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ وہیل ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والے جال (گیل نیٹس) میں پھنس گئی ہوگی، جو کہ ساحلی و گہرے پانیوں میں مچھلیاں پکڑنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

نیلی وہیل، جسے سائنسی زبان میں Balaenoptera musculus کہا جاتا ہے، پاکستان کے پانیوں میں پائی جانے والی تین بڑی "بالیین” (baleen) وہیلز میں سے ایک ہے۔ جس وہیل کی لاش ملی ہے، اس کے چھوٹے قد و قامت کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ یہ پگمی بلو وہیل (Pygmy Blue Whale) ہو۔
ٹیکنیکل ایڈوائزر، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان محمد معظم خان نے نیلی وہیل کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ عالمی تحفظ ماحول کی کمیونٹی کے لیے افسوسناک خبر ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...