Home سیاست شیخ رشید کے زیر استعمال لال حویلی کو سیل کر دیا گیا

شیخ رشید کے زیر استعمال لال حویلی کو سیل کر دیا گیا

Share
Share

راولپنڈی: متروکہ وقف املاک بورڈ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے زیر استعمال لال حویلی کو سیل کر دیا۔

آپریشن کے دوران ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

لال حویلی واگزار کرانے کیلئے متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے آپریشن مکمل کرتے ہوئے لال حویلی کے مرکزی دروازوں کو سیل کیا، سابق وزیر داخلہ شیخ احمد رشید کا دفتر اور لال حویلی کے مرکزی ہال کو جانے والا راستہ بھی مکمل سیل کر دیا گیا۔

آپریشن کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے زیر استعمال لال حویلی کی پراپرٹی، سیاسی بیٹھک سمیت 7 یونٹس کو سیل کیا گیا ہے، آپریشن مکمل ہونے کے بعد متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے لال حویلی کے مرکزی دروازے پر تالا لگا دیا۔

متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن میں ایلیٹ فورس، پولیس اور ایف آئی اے نے معاونت کی، لال حویلی کی رجسٹری جعلی نہیں تھی، کارروائی کے بعد منسوخ کی گئی ہے، شیخ رشید اپیل میں جا سکتے ہیں ان کے پاس قانونی راستہ موجود ہے۔

Share
Related Articles

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا کیس، علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اسلام آباد:سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے کیس میں بانی پی ٹی...

وزیراعظم وفد کے ہمراہ اہم دورے پرسعودی عرب روانہ

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی...

قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے معاملے پر صوبائی حکومتوں سے جواب طلب

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے...