Home سیاست پرویز الہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج

پرویز الہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج

Share
Share

لاہور:صدر تحریک ااور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اینٹی کرپشن میں پرویز الہی کےخلاف مقدمات کی تعداد 6 ہو گئی، نیا مقدمہ شوگر ملز کا کرشنگ کوٹہ بڑھانے کے الزام میں درج کیا گیا۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سابق سیکرٹری ڈاکٹر خرم شہزادسمیت 3ملزمان شوگر ملزکے مقدمے میں گرفتار ہیں سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کا بھائی مخدوم عمر شہر یار بھی مقدمے میں نامزد ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہی،مونس الہی اور ان کی اہلیہ تحریم الہی بھی ملزمان میں شامل ہی سابق ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریزراو پرویز اختر ،نواز چیمہ،منیر حسین، عماد الدین،ملزم نامزد ہیں ۔

حکام کے مطابق سابق ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور سمیت 5 افسران کاتعین تفتیش کے بعد ہوگاشوگر ملز کی استعداد کار بڑھانے کے لئے کمیٹی بنائی گئی ڈی جی انڈسٹریز را پرویز اختر کی سربراہی میں4 رکنی کمیٹی نے غیر قانونی کام کیے۔سپیشل سیکرٹری ٹو سی ایم خرم شہزاد،ڈی جی اگریکلچرل انجم علی اور ڈی سی سلمان لودھی کمیٹی کے ممبر تھے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کمیٹی ارکان نے خسرو بختیار کے بھائی سے رشوت لے کر کوٹہ بڑھایادو شوگر ملوں آر وائی کے اور مدینہ شوگر مل کی کرشنگ کپیسٹی 17000 ٹن تھی۔

حکام کے مطابق پرویز الہی نے 2022 میں کپیسٹی بڑھانے کی منظوری دی ،جو 22000 ہزار ٹن روزانہ تھی،دونوں شوگر ملوں نے غیر قانونی طور پر کپیسٹی 42000 ٹن کر دی،مونس الہی اور تحریم الہی دونوں شوگر ملوں میں شئیر ہولڈرز ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...