Home سیاست پرویز الہٰی کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کرانے کی استدعا

پرویز الہٰی کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کرانے کی استدعا

Share
Share

لاہور:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پرویز الہٰی کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کرائے۔

پرویز الہٰی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کرانے کے کیس کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ اس درخواست میں تو نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے، سنگل بنچ نیب کیس کی کیسے سماعت کر سکتا ہے؟

پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ جو کیس نیب عدالت سے آئے وہ دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سنگل بنچ نیب کیس سماعت نہیں کر سکتا، جس پر لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ بھی اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرائیں، فریقین کو سن کر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

وزیر داخلہ محسن نقوی خلیجی دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خلیجی ممالک کا دورہ مختصر کرکے...

وزیرِ اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج صبح طلب کر لیا

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آج صبح 10 بجے نیشنل...