Home #ٹرینڈ وزیرِ اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج صبح طلب کر لیا

وزیرِ اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج صبح طلب کر لیا

Share
Share

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آج صبح 10 بجے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں پاکستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں بھارت کی طرف سے حالیہ جارحیت کے تناظر میں فوری اور ضروری اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اس اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی دفاعی حکمت عملی اور ملکی سلامتی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں اعلیٰ عسکری حکام، سول قیادت اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے، اور اجلاس میں پاکستانی مسلح افواج کی تیاریوں، ملکی دفاعی پالیسیوں اور دشمن کی ممکنہ کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اجلاس کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف قوم کو اعتماد میں لیں گے اور ملک کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...