Home کھیل کرکٹ ورلڈکپ ، قومی سکواڈ کا اعلان ،اہم کھلاڑیوں کی واپسی

کرکٹ ورلڈکپ ، قومی سکواڈ کا اعلان ،اہم کھلاڑیوں کی واپسی

Share
Share

لاہور: کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ بڑے میچز میں کوشش کی ہے باوٴلر ایسے ہوں جن کے پاس تجربہ ہو۔

پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کے دوران 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا۔

انضمام الحق نے بتایا کہ قومی سکواڈ میں کپتان بابراعظم اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

ورلڈکپ کے لیے قومی سکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان (وکٹ کیپر بلے باز) حارث روٴف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا، اسامہ میر شامل ہیں ۔

ورلڈ کپ کے ریزرو کھلاڑیوں میں محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو رکھا گیا ہے۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ حسن علی کو تجربے کی بنیاد پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ، بڑے ایونٹ میں تجربہ کار باوٴلر کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ نسیم شاہ کا ٹیم میں نہ ہونا ہمارے لیے نقصان ہے لیکن پرامید ہیں وہ جلد ہی ٹیم میں واپس آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فاسٹ باوٴلرز میں کافی انجریز ہیں، بڑے میچز میں کوشش کی ہے باوٴلر ایسے ہوں جن کے پاس تجربہ ہو جنہوں نے میچز کھیل رکھے ہوں، بھارت میں دوسری ٹیموں کی نسبت ہم پر زیادہ پریشر ہوتا ہے اس لیے پریشر ہینڈل کا بھی مسئلہ ہوتا ہے ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہورہا ہے جس کے لیے ٹیمیں بھارت پہنچنا شروع ہو گئی ہیں، پاکستان کا ورلڈکپ میں پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے ساتھ ہے جب کہ اس سے پہلے قومی ٹیم وارپ میچز کھیلے گی۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...