ممبئی:سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پرینیتی چوپڑا کی شادی میں شرکت کے لیے اُدے پور پہنچ گئیں۔
ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا گرام کی اسٹوری پر پرینیتی چوپڑا کے ہمراہ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں پرینیتی چوپڑا ثانیہ مرزا کو زور سے جپھی ڈالے نظر آ رہی ہیں۔
سابق بھارتی ٹینس اسٹار نے پرینیتی چوپڑا کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کو ایک بڑی جپھی دینے کی باری اب میری ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا اس شادی میں شرکت کرنے کے لیے اُدے پور پہنچی ہیں۔
پرینیتی چوپڑا، راگھو چڈھا کی شادی کیلئے بک کرائے گئے ’سوئٹ‘ کا کرایہ کتنا ہے؟
بھارتی میڈیا پر اُدے پور ایئر پورٹ سے اُن کی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں وہ لال اور گلابی رنگ کے سادہ لباس میں ملبوس بہت دلکش نظر آ رہی ہیں۔
خیال رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی آج اُدے پور میں ہو گی۔
گزشتہ روز صبح کے وقت اُدے پور میں اس جوڑی کی ہلدی کی تقریب جبکہ شام کے وقت سنگیت کی تقریب کا انعقاد ہوا تھا۔