Home sticky post 5 ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار،پہاڑوں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی

ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار،پہاڑوں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی

Share
Share

اسلام آباد:ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار رہی، بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہوگیاہے۔
پہاڑوں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی، مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، نظارے حسین ہوگئے، موسم سرما کی تعطیلات اور کرسمس کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار مری پہنچ گئی۔
لہہ میں پارہ منفی 13 تک گر گیا، سکردو منفی 11، استور، گوپس منفی 8، گلگت منفی 7، کوئٹہ، زیارت منفی 6، ہنزہ، بگروٹ اور دیر میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام،رات میں کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر ہلکی بارش اوربرفباری ہو سکتی ہے

دوسر ی جانب پنجاب کے چند میدانی علا قوں اور با لا ئی سندھ میں صبح، رات کے اوقات میں سموگ،دْھند چھائے رہنے کی توقع ہے اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ، خطہ پو ٹھو ہار اورخیبرپختونخوا میں چند مقامات پر صبح کے او قات میں کہرا پڑنے کاامکان ہے ۔

ادھر چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی13، اسکردومنفی11، استور، گوپس منفی08، گلگت منفی07، کوئٹہ،زیارت منفی06،ہنزہ،بگروٹ اوردیر میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...