Home Uncategorized ایئر ایشیا کی 3 پروازوں میں دوران پرواز یکدم ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی،ہنگامی لینڈنگ

ایئر ایشیا کی 3 پروازوں میں دوران پرواز یکدم ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی،ہنگامی لینڈنگ

Share
Share

تھائی لینڈ میں 10 منٹ کے دوران ایئر ایشیا کی 3 پروازوں میں ہنگامی صورتِ حال پیدا ہوئی جن میں سے ایک نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر ایشیا کی پرواز ایف ڈی 319 نے ہفتے کی دوپہر 2 بج کر 5 منٹ پر بینکاک ایئر پورٹ سے کوالالمپور کے لیے ٹیک آف کیا۔

اڑان کے 20 منٹ بعد ایئر بس اے 320 طیارہ 845 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 31 ہزار فٹ کی بلندی عبور کر چکا تھا کہ پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو شدید فنی خرابی کی نشاندہی کی اور 2 بج کر 29 منٹ پر ایمرجنسی ڈیکلیئر کی۔

پائلٹ کو واپسی کا رخ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی، یوں طیارہ گلف آف تھائی لینڈ پر 10 ہزار فٹ کی نچلی پرواز کرتے ہوئے روانگی کے 58 منٹ بعد واپس بینکاک لینڈ کر گیا۔

بعد ازاں طیارہ تبدیل کر کے مسافروں کو منزل کی طرف روانہ کیا گیا۔

ایئر ایشیا کی دوسری پرواز ایف ڈی 3231 نے بینکاک سے صورت تھانی کے لیے 2 بج کر 34 منٹ پر ٹیک آف کیا۔

اڑان کے صرف 1 منٹ بعد طیارہ 925 فٹ کی بلندی پر تھا کہ ایئر بس اے 320 طیارے سے ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی صورتِ حال کے سگنل موصول ہوئے۔

دورانِ پرواز ہی فنی خرابی دور ہو گئی اور طیارہ باحفاظت منزل پر پہنچ گیا۔

ایئر ایشیا کی ایک اور پرواز ایف ڈی 3161 فوکٹ سے چانگ مائی کے راستے میں تھی کے دوپہر 2 بج کر 39 منٹ پر ایئر بس اے 320 طیارے سے بھی ایمرجنسی کے سگنل موصول ہوئے، تاہم طیارے نے منزل پر نارمل لینڈنگ کی۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...