Home Uncategorized انوشکا اور ویرات کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع

انوشکا اور ویرات کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انوشکا دوسری مرتبہ حاملہ ہیں تاہم انوشکا پہلے بچے کی طرح اپنے حاملہ ہونے کا باضابطہ اعلان بعد میں کریں گی۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ انوشکا ان دنوں ویرات کوہلی کے ہمراہ کسی بھی تقریب میں شرکت یا سفر سے گریز کررہی ہیں جو کہ اتفاق نہیں بلکہ اداکارہ کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے خود کو دور رکھنے کیلئے عوامی مقامات پر نہیں دیکھی جارہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا کو حال ہی میں شوہر ویرات کے ہمراہ میٹرنٹی ہوم میں بھی دیکھا گیا ہے جس کے بعد جوڑے نے پاپازئی سے تصاویر شیئر نہ کرنے کی درخواست کی ہے اور جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے جلد ہی باضابطہ اعلان کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے اس دعوے پر تاحال انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ ویرات اور انوشکا کی شادی دسمبر 2017 میں اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی تھی، جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...