Home سیاست سانحہ 9مئی ،مزید 4 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

سانحہ 9مئی ،مزید 4 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

Share
Share

کراچی:انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے معاملے پر مزید 4 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی فہیم خان اورعدیل احمد سمیت 4 مفرور ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیا، عدالت نے مفرور ملزمان کے خاکے آویزاں کرنے اور ان کی جائیداد کی تفصیلات پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

علاوہ ازیں عدالت نے گرفتار سابق رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے، عدالت نے آئندہ سماعت پر راجا اظہر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث سابق اراکین قومی و سندھ اسمبلی فہیم خان، عدیل احمد خان اور کارکن اورنگزیب اور اشفاق مفرور ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...