Home سیاست ڈی سی اسلام آباد اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

ڈی سی اسلام آباد اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار نے 28 ستمبرکی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کیس کی مزید کارروائی 24 اکتوبرکو ہوگی۔

ایم پی او کے تحت شہریار آفریدی کی گرفتاری اور اختیارات سے تجاوز کے کیس میں ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 28 ستمبرکی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ڈی سی عرفان میمن، ایس ایس آپریشنز جمیل ظفر، ڈی پی او اور ایس ایچ او کیخلاف سماعت 24 اکتوبر کو ہوگی۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے وکلا نے اپنے وکالت نامے جمع کروائے، ڈی سی کی طرف سے رضوان عباسی اور ڈی پی او کی جانب سے بشریٰ قمر نے وکالت نامہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈی سی عرفان میمن نے 28 ستمبر کو غیرمشروط معافی مانگ کر خود کو عدالتی رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا، تاہم عدالت نے ڈپٹی کمشنر کی معافی مسترد کر دی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...