Home Uncategorized کچھ معاملات میں کترینہ کو مطمئن کرنا بہت مشکل ہے،وکی کوشل

کچھ معاملات میں کترینہ کو مطمئن کرنا بہت مشکل ہے،وکی کوشل

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ سٹار وکی کوشل نے کہا ہے کہ اہلیہ کترینہ کیف کو خوش کرنا بہت مشکل کام ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وکی نے کہا کہ کچھ معاملات میں کترینہ کو مطمئن کرنا بہت مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کترینہ کبھی کبھار اپنے لباس کے لیے زیادہ محتاط نہیں ہوتیں لیکن انہیں اچھی غذا کا ذائقہ معلوم ہے اور وہ کھانے کے معاملے میں بہت خاص ذائقہ رکھتی ہیں۔

وکی کوشل نے کہا کہ اگر میں کام پر نہیں جا رہا اور گھر پر ہوں تو کترینہ کی نظر میں میں کاہل ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اہلیہ بہت نظم و ضبط والی ہیں لیکن جب ہم دونوں گھر پر ہوں اور کام کے لیے باہر نہیں جانا ہو تو ہم دونوں ہی سست پڑ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ بہت خوبصورت ہوتا ہے، دو سست لوگوں کی دعوت سی ہوتی ہے لیکن جب کترینہ کو کوئی کام کرنا ہو تو وہ بالکل کسی جن کی طرح منظم رہتی ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...