Home sticky post 4 صدرمملکت ،وزیراعظم کی کرسمس کے موقع مسیحی برادری کو مبارکباد،نیک تمناؤں کااظہار

صدرمملکت ،وزیراعظم کی کرسمس کے موقع مسیحی برادری کو مبارکباد،نیک تمناؤں کااظہار

Share
Share

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے کرسمس کے موقع مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
صدرِمملکت نے کہا ہے کہ کرسمس محبت، سخاوت، رحم، اتحاد اور امید کی ترغیب دلاتی ہے، آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ قائداعظم نے ایسے پاکستان کا تصور دیا جہاں تمام مذاہب کے لوگ برابری کی بنیاد پر ترقی کر سکیں، قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے تمام شہریوں کے حقوق کی پاسداری ناگزیر ہے، کرسمس پر پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کا اعتراف کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار ہماری قوم کے متنوع پن کا ثبوت ہے، یقینی بنانا ہوگا پاکستان میں ہر شخص کا احترام کیا جائے اور ہر پاکستانی شہری خود کو محفوظ تصور کرے۔
صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ دعا ہے کرسمس ہماری مسیحی برادری کے لیے مسرت، خوشحالی اور امید لے کر آئے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کرسمس پر ہمیں امن، بھائی چارے اور محبت کے پیغام پر غور کرنا چاہیے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ہمدردی، مہربانی اور حکمت جیسی اقدار کی تبلیغ کی۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کے ملکی ترقی کے لیے مثالی تعاون کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حکومت پاکستان تمام مذہبی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بناتے رہیں گے کہ تمام مذاہب کے لوگ آزادانہ اپنے عقائد پر عمل کر سکیں۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ دعا ہے یہ کرسمس ہر گھر میں خوشیاں اور برکتیں لائے، دعا ہے آنے والا سال ملک و قوم کے لیے امید، امن اور کامیابیوں سے بھرا ہو۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلالِ امتیاز عطاء

ایوانِ صدر میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب اسلام آباد: پاکستان کرکٹ...

منشیات سمگلر انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیش رفت

لاہور سے گرفتاری کے بعد نئے انکشافات کراچی: کراچی میں گرفتار خاتون...

معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا خصوصی انٹرویو واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے...

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ اسلام آباد: وفاقی وزیر...