Home sticky post 5 پی ایچ ڈی چھوڑ کر فحش ویب سائٹ کی ایڈلٹ کانٹینٹ کریٹر بننے والی زارا ڈارکون ہے؟

پی ایچ ڈی چھوڑ کر فحش ویب سائٹ کی ایڈلٹ کانٹینٹ کریٹر بننے والی زارا ڈارکون ہے؟

Share
Share

پی ایچ ڈی چھوڑ کر فحش ویب سائٹ کی ایڈلٹ کانٹینٹ کریٹر بننے والی زارا ڈار نے اپنی کمائی سے متعلق انکشاف کردیا۔
یوٹیوبر زارا ڈار، جو خواتین کو سائنس اور ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی تھی، نے پی ایچ ڈی چھوڑ کر ایڈلٹ کانٹینٹ کریٹر بننے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا سمیت غیر ملکی میڈیا پر مقبول ہورہی ہے۔
زارا نے اس بڑے اقدام پر مداحوں کی جانب سے کئے گئے سوالات پر یوٹیوب ویڈیو میں اس فیصلے کی وضاحت کی۔ زارا کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل لیکن سوچا سمجھا قدم ہے۔
ویڈیو میں زارا نے کہا کہ بالغ مواد کی تخلیق کو مستقل پیشہ بنانا ان کے لیے نہ صرف ایک کیریئر کا انتخاب ہے بلکہ اپنی زندگی کے مستقبل کی سمت کے لیے ایک راہ بھی ہے۔
یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والی زارا پہلے مشین لرننگ اور نیورل نیٹ ورکز جیسے موضوعات پر ویڈیوز بناتی تھی۔ اس نے بتایا کہ پی ایچ ڈی چھوڑنے کا فیصلہ کرتے وقت اس نے اکیڈمک کیریئر کے فوائد اور متبادل راستوں پر غور کیا، لیکن اسے لگا کہ اکیڈمک دنیا ان کی توقعات کے مطابق نہیں ہے جس کے بعد صرف ایڈلٹ کانٹینٹ کریٹر بننے کا فیصلہ کرنا آسان ہوا۔
اس نے مزید کہا کہ اکیڈمک یا ٹیک انڈسٹری میں کام کرنے والے اکثر افراد دوسرے لوگوں کے خوابوں کو پورا کرتے ہیں، لیکن انہیں خود مناسب پہچان نہیں ملتی۔ زارا کا کہنا تھا کہ وہ ایسے کام میں دلچسپی رکھتی ہے جو ان کی اپنی دلچسپیوں سے مطابقت رکھے، بجائے اس کے کہ وہ کسی ادارے یا کمپنی کے وڑن پر کام کریں۔
زارا نے اپنی حالیہ ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اس کام سے $10 لاکھ کما چکی ہیں جس سے اس نے اپنے خاندان کے گھر کا قرض ادا کیا اور اپنی ذاتی گاڑی خریدی۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ آزادی اسے اکیڈمک دنیا یا کارپوریٹ ملازمتوں میں نہیں مل سکتی تھی۔
سوشل میڈیا پر یہ قیاس ا?رائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ زارا ڈار ایک پاکستانی یوٹیوبر یا ماڈل ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ اس کا تعلق امریکہ سے ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلالِ امتیاز عطاء

ایوانِ صدر میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب اسلام آباد: پاکستان کرکٹ...

منشیات سمگلر انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیش رفت

لاہور سے گرفتاری کے بعد نئے انکشافات کراچی: کراچی میں گرفتار خاتون...

معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا خصوصی انٹرویو واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے...

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ اسلام آباد: وفاقی وزیر...