Home کھیل ورلڈکپ میں بطور پریزینٹر شرکت میرے لئے باعث مسرت ہے،زینب عباس

ورلڈکپ میں بطور پریزینٹر شرکت میرے لئے باعث مسرت ہے،زینب عباس

Share
Share

لاہور: پاکستان کی معروف اسپورٹس اینکر اور کرکٹ پریزنٹر زینب عباس کا کہنا ہے کہ کرکٹ ورلڈکپ میں بطور پریزینٹر شرکت فخر کا باعث ہے۔

زینب عباس نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا کہ انڈیا میں کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں بطور پریزینٹر شرکت ان کیلئے باعث مسرت ہے۔

قبل ازیں آئی سی سی نے جمعہ کو بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کیا تھا جس میں پاکستان کے رمیز راجہ اور وقار یونس بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کی آئی سی سی ٹی وی کی کوریج میں میچ سے پہلے، اننگز کے وقفے اور میچ کے بعد کا ایک پروگرام شامل ہوگا جس میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ، انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مورگن و دیگر شامل ہونگے۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...