Home کھیل ایشین گیمز،ارشد ندیم جیولین تھرو فائنل ایونٹ سے باہر

ایشین گیمز،ارشد ندیم جیولین تھرو فائنل ایونٹ سے باہر

Share
Share

ہانگژو: اولمپئین ارشد ندیم ٹانگ میں تکلیف کے باعث ایشین گیمز کے جیولین تھرو فائنل ایونٹ سے دستبردار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ٹانگ میں پرانی تکلیف دوبارہ ہونے کی وجہ سے ارشد ندیم نے فائنل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ارشد ندیم نے اپنے فیصلے سے متعلق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو بھی تحریری طورپر آگاہ کردیا ہے۔

ایشین گیمز کا جولین تھرو ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جانا ہے، ٹریننگ کے دوران ٹانگ میں تکلیف ہونے پر ارشد کا میڈیکل چیک اَپ ہوا اور ایم آر آئی رپورٹس میں پرانی انجری کی ایک بار پھر نشاندہی ہوئی ہے۔

ارشد ندیم نے انجری بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر خود فائنل میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...