Home Uncategorized 104 سالہ معمر خاتون کا اسکائی ڈائیونگ کا حیرت انگیز مظاہرہ

104 سالہ معمر خاتون کا اسکائی ڈائیونگ کا حیرت انگیز مظاہرہ

Share
Share

شکاگو: 104 سالہ اسکائی ڈائیور خاتون، امریکا کی معمر خاتون اسکائی ڈائیونگ کے مظاہرہ کے بعد دنیا کی معمر ترین اسکائی ڈائیور قرار دیے جانے کے لیے پُرامید ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست شکاگو کے علاقے شمالی اِلینوائے میں 104 سالہ ڈوروتھی ہوفنر نے ٹینڈم اسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ کیا۔ ٹینڈم اسکائی ڈائیونگ میں دو افراد ایک ساتھ بندھ کر ہوائی جہاز سے چھلانگ لگاتے ہیں اور مظاہرے کے آخر تک ایک ساتھ رہتے ہیں۔

جب پرواز اونچائی پر پہنچی تو خاتون پرسکون اور پراعتماد دکھائی دی، جہاز میں موجود لوگوں نے اس کا پچھلا دروازہ کھولا تاکہ نیچے تک ٹین کی فصل کے کھیتوں کو ظاہر کیا جا سکے۔

اس کے بعد وہ کنارے کی طرف گئی اور ہوا میں کود پڑی۔ 4100 میٹر کی بلندی سے چھلانگ مار کر زمین پر اترنے کے بعد ڈوروتھی کا موقع پر موجود لوگوں سے کہنا تھا کہ عمر محض ایک ہندسہ ہوتی ہے۔

اس سے قبل سوئیڈن کی لِینیا اِنگیگارڈ نے مئی 2022 میں 103 سال کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے معمر ترین اسکائی ڈائیور کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسکائی ڈائیو کمپنی ’اسکائی ڈائیو شکاگو‘ گینیز ورلڈ ریکارڈ ڈوروتھی ہوفنر کے نام کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ ڈوروتھی نے پہلی بار اسکائی ڈائیو 100 برس کی عمر میں کی تھی۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...