Home Uncategorized عرفی جاوید نے پوشیدہ انداز میں منگنی کر لی

عرفی جاوید نے پوشیدہ انداز میں منگنی کر لی

Share
Share

بھارتی میڈیا پر معروف اداکارہ و فیشن ماڈل عرفی جاوید کی منگنی سے متعلق زیرِ گردش ہیں۔

منفرد، بولڈ اور مختصر کپڑے پہننے کے سبب شہرت رکھنے والی متنازع اداکارہ عرفی جاوید کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تصویریں وائرل ہوئی ہیں۔

اِن تصویروں میں عرفی جاوید کو سیاہ رنگ کے لباس میں ایک ’مسٹری مین‘ نامعلوم شخص کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

عرفی جاوید نے اِن تصویروں میں دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے اور اْنہیں کچھ رسومات ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان وائرل تصویروں سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عرفی جاوید نے پوشیدہ انداز میں منگنی کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاوید کے ساتھ تصویروں میں نظر آنے والا شخص کون ہے اس سے متعلق تو کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر تصویروں سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے میڈیا کی نظر سے چھپ کر اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ عرفی جاوید ایک بھارتی مسلمان اداکارہ ہیں جبکہ اِن تصویروں میں اْنہیں ہندو رسومات ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...