Home کھیل پاکستان رواں سال ورلڈکپ میں بھارت کو شکست سے دوچار کرے گا،برطانوی کمنٹیٹر

پاکستان رواں سال ورلڈکپ میں بھارت کو شکست سے دوچار کرے گا،برطانوی کمنٹیٹر

Share
Share

انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل ایتھرٹن نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان رواں سال آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کو شکست سے دوچار کرے گا۔ یہ ٹورنامنٹ باقی ایونٹس سے زیادہ سنسنی خیز ہوگا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈکپ مقابلوں میں 7 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں بھارت نے تمام میچز میں گرین شرٹس کو شکست دی ہے جبکہ قومی ٹیم عالمی مقابلوں پڑوسیوں کے خلاف پہلی فتح کی متالاشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ رواں سال پاکستان ون ڈے مقابلوں میں بھارت کو شکست دے گا اور ہوسکتا ہے کہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل یا فائنل کھیلتی ہوئی بھی دیکھائی دیں، یہ ٹورنامنٹ باقی ایونٹس سے زیادہ سنسنی خیز ہوگا۔

مائیکل ایتھرٹن نے مزید کہا کہ 14 اکتوبر کو جب دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تو احمد آباد کا اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوگا اور ہوسکتا ہے کہ پاکستان اپنے حریف کو سرپرائز کردے۔

خیال رہے کہ پاکستان ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز آج سے نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا جبکہ 14 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اْترے گا۔

Share
Related Articles

سہ ملکی سیریز ، نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

لاہور :سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف...

ٹرائی سیریز، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی

لاہور: سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان...

نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ...