Home نیوز پاکستان لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام روک دیا

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اکتوبر سے فروری تک شہر میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام روک دیا۔جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ نیازی انٹرچینج ٹو بابو صابو پراجیکٹ پر کام شروع نہ کریں، فروری میں شروع کر لیں، جو پراجیکٹ چل رہا ہے وہ ٹھیک ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں تدارک سموگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے وکیل پنجاب حکومت سے استفسار کیا کہ ایک ماہ میں کتنے پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں، پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہر میں پانچ منصوبوں پر اس وقت کام جاری ہے، شاہدرہ میں جاری پراجیکٹ بھی جلد مکمل ہو جائے گا۔

جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ نیازی انٹرچینج ٹو بابو صابو پراجیکٹ پر کام شروع نہ کریں، فروری میں شروع کر لیں، جو پراجیکٹ چل رہا ہے وہ ٹھیک ہے، ایئر کوالٹی پر پراجیکٹس کتنا اثر کرے گا یہ بھی بتایا جائے، آئندہ سماعت پر جو ڈیٹا جمع ہوا ہے اسکی روشنی میں عدالت کو آگاہ کریں۔

جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن نے تجویز دی کہ سموگ کے سیزن کے دوران کوئی تعمیراتی پراجیکٹ شروع نہیں ہونا چاہیے، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یہ بالکل ٹھیک تجویز ہے ایسا ہی ہونا چاہیے۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سڑکوں کی الائنمنٹ کے لیے بھی کام کر رہے ہیں ، جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ جیل روڈ سمیت دیگر سڑکوں کے ایشوز ہیں، جگہ جگہ سڑکوں پر یو ٹرن نہیں ہونے چاہئیں یوٹرن فاصلے پر رکھیں۔

عدالت عالیہ نے مزید کہا کہ پانی کو بچانے کے لیے کام کرنا ہو گا، دس مرلے کے گھروں کی تعمیر میں بھی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لازمی ہونا چاہیے، آئندہ سماعت پر پروپوزل بنا کر عدالت میں پیش کریں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...