Home کھیل شاہینوں کا سفر آج سے شروع ہو گا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کیخلاف کھیلے گی

شاہینوں کا سفر آج سے شروع ہو گا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کیخلاف کھیلے گی

Share
Share

حیدرآباددکن :کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں شاہینوں کا سفر آج سے شروع ہو گا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کیخلاف کھیلے گی۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ہماری تیاری اچھی ہے، ایونٹ میں اچھا پرفارم کریں گے۔

دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی، گرین شرٹس نے ورلڈ کپ میں پہلے میچ کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں۔

پاکستانی سکواڈ نے راجیو گاندھی سٹیڈیم حیدرآباد میں ٹریننگ سیشن کیا، قومی ٹیم نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بیٹنگ، باوٴلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

پاکستان اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں اب تک ایک روزہ میچز میں چھ بار آمنے سامنے آ چکی ہیں اور چھ میں ہی فتح شاہینوں کے نام رہی جبکہ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں دو بار آپس میں ٹکرائی ہیں۔

دونوں میچوں میں کامیابی پاکستان کے حصے آئی، پہلی بار 1996 کے ورلڈ کپ میں گرین شرٹس نے 8 وکٹوں سے جیت حاصل کی جبکہ دوسری بار 2003 میں 97 رنز سے نیدر لینڈز کو مات دی تھی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ہماری تیاری اچھی ہے، ایونٹ میں اچھا پرفارم کریں گے، دو پریکٹس میچوں میں مختلف کمبی نیشن آزمائے ہیں، باوٴلنگ میں ہمارے فاسٹ باوٴلرز ہمیشہ ہماری قوت رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کافی تجربہ کار ہو چکے ہیں، چار سال میں انہوں نے بہت کرکٹ کھیلی، ہماری بیٹنگ صرف بابر اور رضوان کے گرد نہیں گھومتی، ہمارے پاس بہت سے باصلاحیت بیٹرز ہیں، ہمارا باوٴلنگ اٹیک دنیا کے بہترین باوٴلنگ اٹیکس میں سے ایک ہے۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 10 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو ہوگا۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...