Home کھیل ورلڈ کپ ، آسٹریلیا اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے

ورلڈ کپ ، آسٹریلیا اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے

Share
Share

چنئی :آئی سی سی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں آج آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

چنئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں میزبان ہونے کے ناتے بھارتی کرکٹ ٹیم سے تماشائیوں کو جیت کی بہت اْمیدیں وابستہ ہیں لیکن اْن کے سامنے آسٹریلوی ٹیم ہے جس کے کھلاڑی انتہائی منجھے ہوئے اور بھارتی سرزمین پر کھیلنے کا خاصا تجربہ رکھتے ہیں۔

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل بھی آسٹریلوی ٹیم یہاں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیل چکی ہے۔

بھارت کے لیے تشویش کی خبر یہ ہے کہ اْن کے نوجوان اوپنر شْبمن گل ڈینگی سے پوری طرح صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں اور اس میچ میں اْن کی شرکت مشکوک ہے ، اگر وہ نہیں کھیلے تو اْن کی جگہ ایشان کشن کپتان روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔

آسٹریلوی ٹیم کے آل راؤنڈر مارکوس اسٹوئنس بھی فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔پچ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ اسپنرز کو مدد دے گی ، اسی لیے میزبان ٹیم میں تین اسپنرز شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں کامیابی سمیٹی ہے۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...