Home Uncategorized صدر مملکت عارف علوی کا فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے تشدد پر اظہار تشویش،فوری جنگ بندی کا مطالبہ

صدر مملکت عارف علوی کا فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے تشدد پر اظہار تشویش،فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےفلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بین الاقوامی برادری فریقین کو لڑائی مزید بڑھانے سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

علاوہ ازیں نگراں وزيراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دل شکستہ ہے، حالیہ واقعات مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہیں، فلسطین کی ایسی ریاست ہو جس کا دل القدس الشریف ہو۔

ادھر ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان یو این، او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کا اعادہ کرتا ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...