Home کھیل ورلڈکپ ،سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ ،سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Share
Share

حیدرآباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جارہا ہے۔

قومی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے، اوپنر فخر زمان کی جگہ ٹیم میں عبداللہ شفیق کو شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم نے دوسرے میچ سے قبل بھر پور تیاری کی، پاکستانی ٹیم کے 9 کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باوٴلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی جبکہ سری لنکا کو جنوبی افریقہ نے 102رنز سے ہرایا تھا، قومی ٹیم کو سری لنکا پر برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 156ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں، قومی ٹیم نے 92 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکا نے 59 میچز جیتے، دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ برابر رہا جبکہ چار میچز بغیر نتیجہ رہے۔

ورلڈ کپ میچز میں بھی پاکستان کو سری لنکا پر برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں آٹھ بار آمنے سامنے آئیں اور گرین شرٹس نے سات میچز اپنے نام کیے جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...