Home نیوز پاکستان نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ چیلنج ، نظر ثانی اپیل دائر

نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ چیلنج ، نظر ثانی اپیل دائر

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ کا نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ چیلنج کر دیا گیا، نیب ترامیم فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کی گئی۔

ایڈوکیٹ فاروق ایچ نائیک نے عبد الجبار کی طرف سے نیب فیصلہ چیلنج کیا۔

درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ نے ہمیں سنے بغیر نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ دیا اور نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت نے میرے خلاف ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوا دیا۔

نیب ترامیم کے خلاف درخواست میں کسی بنیادی حقوق خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں کی گئی جبکہ نیب ترامیم کے خلاف درخواست آئینی و قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کے خلاف 15 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Share
Related Articles

سیکیورٹی وجوہات،راولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند

اسلام آباد:راولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند کر...

عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں لیگل ٹیم میں تبدیلی کر دی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے جی ایچ کیو...

علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا...

فچ کا پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (فچ) نے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال...