Home کھیل ورلڈکپ, بنگلادیش کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 246 رنز کا ہدف

ورلڈکپ, بنگلادیش کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 246 رنز کا ہدف

Share
Share

چنائی: آئی سی سی ورلڈکپ کے 11ویں میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 246 رنز کا ہدف دے دیا۔

چنائی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی اوپنرز ایک بار پھر ناکام رہے، میچ کی پہلی ہی گیند پر لٹن داس صفر پر پویلین لوٹے جبکہ تنزید حسن 6، مہدی حسن میراز 30 اور نجم الحسن 7، توحید ہردوئے 13، تسکین احمد 11 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان شکیب الحسن اور مشفق الرحیم نے پانچویں وکٹ کیلئے 96 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم شکیب 40 اور مشفق الرحیم 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بنگلا دیش نے پورے اوور کھیلتے ہوئے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 251 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 3، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے دو دو، مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کو جلد آؤٹ کرکے ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کریں۔

اس موقع پر بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ کیویز کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنا چاہتے ہیں، کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر ٹیم کو فتح کے ٹریک پر لائیں۔

بنگلادیش کی ٹیم میں کپتان شکیب الحسن، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، مہیدی حسن میراز، مشفق الرحیم، توحید ہردوئے، مہدی حسن، تسکین احمد، شوریف اسلام، مستفیض الرحمان جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جیمی نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

Share
Related Articles

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کا پاکستان کا دورہ، 27 جولائی سے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچے گی پاکستان ہاکی کے...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...