Home کھیل وسیم اکرم نے کوہلی سے جرسی لینے پر بابراعظم کو اڑے ہاتھوں لے لیا،شدید تنقید

وسیم اکرم نے کوہلی سے جرسی لینے پر بابراعظم کو اڑے ہاتھوں لے لیا،شدید تنقید

Share
Share

کراچی:آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے جرسی لینے پر بابر اعظم شدید تنقید کی زد میں آ گئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان بابراعظم احمد آباد کے سٹیڈیم میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد ویرات کوہلی سے ان کے آٹو گراف والی جرسی لے رہے ہیں، جس پر بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی بابراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بابر کو کوہلی سے گراؤنڈ میں نہیں ملنا چاہیے تھا، وہ صورتحال ملنے کیلئے نہیں تھی، بابر کو یہ جرسی کوہلی سے اکیلے میں لینی چاہیے تھی۔

خیال رہے کہ بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈکپ کی تاریخ میں گرین شرٹس کیخلاف مسلسل 8 ویں فتح حاصل کی۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...