Home کھیل ورلڈ کپ ،بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دیدی

ورلڈ کپ ،بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دیدی

Share
Share

نئی دہلی: بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں بڑا اَپ سیٹ، افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دیدی۔

بھارت کے شہر نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 284 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 40.3 اوورز میں215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن اور راشد خان نے 3،3 ، محمد نبی نے 2، نوین الحق اور فضل حق فاروقی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کرسکے، انگلینڈ کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں 3 رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب جونی برسٹو 2 رنز بناکر فضل الحق فاروقی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

انگلینڈ کی دوسری وکٹ 33 کے مجموعی سکور پر گری جب جو روٹ 11 رنز بناکر مجیب الرحمن کا شکار بنے، ڈیوڈ ملان 32، کپتان جوز بٹلر 9، لیام لیونگ سٹون اور سیم کرن 10،10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 160 کے مجموعی سکور پر گری جب کر ووکس 9 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے جبکہ آٹھویں وکٹ 169 کے مجموعی سکور پر گری جب ہیری بروک 66 رنز کی اننگز کھیل کر مجیب الرحمن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، عادل رشید 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

قبل ازیں انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغان اوپنرز نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھا آغاز فراہم کیا، تاہم 16 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 114 رنز کے مجموعی سکور پر افغانستان کی پہلی وکٹ گر گئی، ابراہیم زدران 28 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی یکے بعد دیگرے دوسری اور تیسری وکٹ 122 رنز پر گری، نئے آنے والے بلے باز رحمت شاہ زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور آٹھ گیندوں پر 3 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے جبکہ اوپنر رحمان اللہ گرباز 57 گیندوں پر 80 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

افغانستان کی چوتھی وکٹ 152 رنز پر گری، افغان بلے باز عظمت اللہ عمرزئی 24 گیندوں پر 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پانچواں کھلاڑی 174 رنز پر آؤٹ ہوگیا، کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 36 گیندوں پر 14 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی، دیگر کھلاڑیوں میں اکرام علی خیل 58، محمد نبی 9، راشد خان 23، مجیب الرحمان 28 ، نوین الحق 5 رنز بناسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3، مارک ووڈ نے 2 جبکہ لیام لیونگسٹون، ریس ٹوپلی اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...