Home نیوز پاکستان فلسطینیوں کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

فلسطینیوں کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

Share
Share

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے، مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل اور مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمہ کے لیے اصولی مؤقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے زیر صدارت جی ایچ کیو میں 260 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس کے شرکاء نے ربیع الاول کے مقدس مہینے کے دوران مستونگ، ہنگو اور ژوب کے شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تمام غیر قانونی تارکین وطن کی باعزت اور محفوظ وطن واپسی اور ڈیپوٹیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے معیار کو برقرار رکھنے اور فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا۔

فورم کو خطے کی صورتِ حال اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات پر بریفنگ دی گئی، فورم نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف وطن کے دفاع میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ مختلف علاقوں میں ذخیرہ اندوزی، سمگلنگ مافیاز اور کارٹلز کے خلاف کارروائیوں کو آنے والے دنوں میں مزید تقویت دی جائے گی، ملک کو اس طرح کی معاشی سرگرمیوں کے منفی اثرات سے نجات دلائی جا سکے۔

آرمی چیف نے کہا کہ فوج ملک بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کرنے میں حکومت اور اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

فورم نے غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا، فورم نے غزہ-اسرائیل جنگ میں اسرائیل کی طرف سے طاقت کے استعمال میں معصوم شہریوں کے جانی نقصان پرتشویش کا اظہار کیا۔

کورکمانڈرز کانفرنس میں غیر قانونی تارکین وطن کو یکم نومبر تک ملک بدر کرنے اور وطن واپس بھیجنے کے حکومت کے فیصلے کی مکمل حمایت کرنے کا عزم کیا گیا۔

کانفرنس کے شرکا نے معیشت کی بحالی کیلئے جاری اقدامات کو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دشمن قوتوں، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔

Share
Related Articles

ابو ظہبی کے ولی عہد ایک روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد:ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید...

چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 53 افراد زندگی کی بازی ہارگئے

کانگو:شمال مغربی کانگو میں ایک مہلک اور نامعلوم بیماری تیزی سے پھیل...

صنعتی شعبے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت 26 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی:کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی...

اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے،عاصم افتخار

واشنگٹن: پاکستانی سفیرعاصم افتخار نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی...