Home Uncategorized امریکا سعودی عرب اور مصر سے حماس کی مذمت کروانے میں ناکام

امریکا سعودی عرب اور مصر سے حماس کی مذمت کروانے میں ناکام

Share
Share

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ کو مشرق وسطیٰ کے دورے میں سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا، فلسطین ،اسرائیل جنگ میں انٹونی بلنکن سعودی عرب اور مصر سے حماس کی مذمت کروانے میں ناکام رہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مسلم عرب ممالک کے دورے کے دوران جب سعودی عرب پہنچے تو اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتوں کیلئے پہلے تو انہیں گھنٹوں انتظار کرنا پڑا، اس کے بعد جب انٹونی بلنکن کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

دوسری طرف مصری صدر سیسی نے امریکی وزیر خارجہ کو یہودی ہونے کا بیان دینے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا آپ خود کو یہودی کہہ کر یہودیوں کا دکھ سمجھنے کے دعوے دار ہیں، مصر نے امریکیوں کیلئے رفاہ بارڈر کھولنے کا عمل غزہ کو غذائی امداد بھجوانے کی اجازت سے مشروط کر دیا۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...