Home Uncategorized میں سچ بولنے سے نہیں گھبراتی، مجھے جو بہتر لگتا ہے وہ میں کہہ دیتی ہوں،عفت عمر

میں سچ بولنے سے نہیں گھبراتی، مجھے جو بہتر لگتا ہے وہ میں کہہ دیتی ہوں،عفت عمر

Share
Share

لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ و پروگرام ہوسٹ عفت عمر نے کہا ہے کہ میں کبھی سچ بولنے سے نہیں گھبرائی، اس لیے کئی بار ذہنی و مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

حال ہی میں اداکارہ عفت عمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے خواتین کے حقوق، فیمینرم سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

فنی کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میں نے محض 16 برس کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا، میں نے اتنی کم عمر میں ماڈلنگ کی، میں سچ بولنے سے نہیں گھبراتی، مجھے جو بہتر لگتا ہے وہ میں کہہ دیتی ہوں۔

عفت عمر نے بطور اداکارہ کراچی میں کام کرنے کے حوالے سے اپنا ذاتی تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اچھی انگریزی نہ بولنے اور پنجابی لہجے کی وجہ سے کچھ اعلیٰ طبقے کے لوگوں کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجابی لہجے کی وجہ سے مجھے حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا، پنجابی لہجے کی وجہ سے لوگ میرا مذاق اُڑاتے تھے، سیٹ پر لوگ مجھے پنجو کہتے تھے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...