Home Uncategorized واٹس ایپ کی جانب سے ویب ورژن میں 2 بڑی اپ ڈیٹس متعارف

واٹس ایپ کی جانب سے ویب ورژن میں 2 بڑی اپ ڈیٹس متعارف

Share
Share

کیلیفورنیا: واٹس ایپ کے ویب ورژن میں 2 بڑی اپ ڈیٹس کی جا رہی ہے جس میں جیٹ سرچ اور پرائیویسی شامل ہیں۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق ویب ورژن کے بیٹا (beta) ورژن میں سرچ بائی ڈیٹ فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے، جیسے نام سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سے صارفین تاریخ کے ذریعے مخصوص چیٹس کو سرچ کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق جب کوئی صارف چیٹ سرچ کے آپشن پر کلک کرے گا تو اس کے سامنے ایک نیا کیلنڈر آئیکون موجود ہوگا، اس آئیکون پر کلک کرنے پر مخصوص تاریخ، مہینے اور سال کا انتخاب کرکے چیٹس کو تلاش کر سکیں گے۔

واٹس ایپ ویب ورژن استعمال کرنے والے صارفین کی پرائیویسی کو بھی اسکرین لاک نامی فیچر سے بہتر بنایا گیا ہے، اس سے قبل چیٹ لاک فیچر موبائل کے بعد ویب ورژن میں بھی متعارف کرایا گیا تھا، مگر ویب ورژن میں اس فیچر کو سکرین لاک کا نام دیا گیا ہے۔

یہ آپشن ویب ورژن کی پرائیویسی سیٹنگز میں موجود ہے اور وہاں جانے پر اسکرین لاک آپشن نظر آئے گا جس کے ذریعے واٹس ایپ ویب تک رسائی پاس ورڈ سے مشروط ہو جائے گی۔

اگر کوئی صارف پاس ورڈ سے چیٹ لاک کرنے کے پاس ورڈ بھول جائے گا تو اسے واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے ویب ورژن سے لاگ آؤٹ ہوکر دوبارہ کیو آر کوڈ اسکین کرکے سائن ان ہونا ہوگا۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...