Home Uncategorized غزہ ہسپتال حملے پر نیتن یاہو کو جوابدہ قرار دینا چاہیے، عامر خان

غزہ ہسپتال حملے پر نیتن یاہو کو جوابدہ قرار دینا چاہیے، عامر خان

Share
Share

پاکستانی نژاد ریٹائرڈ باکسر عامر خان کاکہنا ہے کہ غزہ کے ہسپتال پر حملے پر نیتن یاہو کو جوابدہ قرار دینا چاہیے اور اسے روکنا چاہیے۔

عامر خان نے غزہ پر حملوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے کہ ان حملوں کو روکنے کے لیے کیوں کچھ نہیں کیا جا رہا؟ معصوم لوگوں کو جن میں بچے بھی شامل ہیں قتل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ایک اسپتال پر بمباری کی گئی ہے، اسٹرائیک کر کے ان لوگوں کو مارا گیا ہے جو پہلے ہی اپنے زخموں کا علاج کرا رہے تھے۔

عامر خان نے کہا کہ ان سب چیزوں کو روکنے کے لیے ضرور کچھ کرنے کی ضرورت ہے، عالمی رہنماوٴں کو آواز اٹھانی چاہیے اور ایکشن لینا چاہیے، نسل کشی ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے اور کوئی مدد نہیں کر رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ یہ ویڈیوز دیکھ کر میرا دل ٹوٹتا ہے، میں بے بس ہوں، میں نے زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں زندگی میں وار کرائم دیکھوں گا۔

عامر خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ معصوم لوگ جن میں بچے بھی شامل ہیں قتل کیے جا رہے ہیں، عالمی رہنماوٴں کو غزہ کے لیے ا?واز اٹھانی چاہیے، ایکشن لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ غزہ کے الاہلی اسپتال پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، بمباری سے اسپتال کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...