Home کھیل قومی ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف حکمت عملی تیار کرلی

قومی ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف حکمت عملی تیار کرلی

Share
Share

بنگلور: آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں اپنے چوتھے مقابلے کیلئے قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی پلئینگ الیون کے حوالے سے اہم میٹنگ ختم ہوگئی،آسٹریلیا کے خلاف قومی پلئینگ الیون کپتان اور کوچنگ سٹاف نے فائنل کرلی۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو آرام کروائے جانے کا امکان ہے، شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شامل کیا جائے گا۔

کپتان اور ٹیم مینجمنٹ نے شاداب خان کو آوٹ آف فارم ہونے پر آرام کا مشورہ دیا، اسامہ میر کو شامل کرنے پر کپتان اور کوچنگ سٹاف نے اتفاق کیا۔

کپتان بابر اعظم ،امام الحق ، عبداللہ شفیق ، محمد رضوان ، سعود شکیل، افتخار احمد ، محمد نواز ،اسامہ میر ، حسن علی، حارث روف اور شاہین شاہ آفریدی پلئینگ الیون میں شامل ہونگے۔

Share
Related Articles

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کا پاکستان کا دورہ، 27 جولائی سے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچے گی پاکستان ہاکی کے...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...