Home کھیل ورلڈ کپ، پاکستان کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ، پاکستان کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری

Share
Share

چنئی: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 22 ویں میچ میں پاکستان کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 8اوورز میں 51رنر بنائے ہیں اس وقت عبدشفیق 36جبکہ امام الحق 15کے اسکو رپر کھیل رہے ہیں۔آج آخر کار 1169 گیندوں کے بعد پاکستان کی جانب سے پاور پلے میں چھکا لگایاگیاہے ۔

دونوں ٹیمیں بھارت کے شہر چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، پاکستان اور افغانستان میگا ایونٹ کے چار چار میچز کھیل چکے ہیں جن میں شاہین دو جبکہ افغان ٹیم ایک میچ میں فتح حاصل کرسکی ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، آل راوٴنڈر محمد نواز کی جگہ نائب کپتان شاداب خان کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، پاکستان کو کم ٹوٹل پر آوٴٹ کرنے کی کوشش کریں گے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فضل حق فاروقی کی جگہ نور احمد کو سکواڈ میں شامل کیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کیویز کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، پاکستان کا ٹیبل پر 4 پوائنٹس کیساتھ پانچواں نمبر ہے جبکہ افغان ٹیم دو پوائنٹس کیساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...