Home کھیل بابراعظم ورلڈ کپ میں 1000 رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی بیٹسمین بن گئے

بابراعظم ورلڈ کپ میں 1000 رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی بیٹسمین بن گئے

Share
Share

چنئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ورلڈ کپ (ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے) میں 1000 رنز مکمل کرلیے۔

بابراعظم قومی ٹیم کے سابق لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کے بعد ورلڈ کپ میں 1000 رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں، انہوں نے پیر کو چنئی میں افغانستان کیخلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

جاوید میانداد نے یہ کارنامہ 28 اننگز میں انجام دیا تھا جبکہ بابر اعظم نے 26 ویں اننگز میں انجام دیا ہے۔
بابراعظم اس وقت اپنا چوتھا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔ وہ ورلڈ کپ 2019، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 بھی کھیل چکے ہیں۔

بابراعظم نے 2019 کے ورلڈ کپ میں آٹھ اننگز میں 474 رنز بنائے تھے جو میگا ایونٹ کی تاریخ میں کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان رواں ورلڈ کپ میں 5 میچز کے دوران اب تک صرف 157 رنز بناسکے ہیں جس میں افغانستان کیخلاف 74 اور روایتی حریف بھارت کیخلاف 50 رنز اسکور کیے۔

بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف 18 رنز، سری لنکا کے مقابلے میں 10 رنز اور نیدرلینڈز جیسی کمزور ٹیم کے سامنے صرف 5 رنز بنائے تھے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...