Home کھیل ورلڈکپ، بنگلا دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ، بنگلا دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Share
Share

کولکتہ: بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 31 ویں میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم کی کمان بابر اعظم کے سپرد ہے جبکہ بنگال ٹائیگرز کو شکیب الحسن لیڈ کررہے ہیں۔

ٹاس کے موقع پر قومی کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، سکواڈ میں ا?ج 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاداب خان، امام الحق اور محمد نواز کی جگہ فخر زمان، سلمان علی آغا اور اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یادرہے کہ گرین شرٹس کو فائنل فور مرحلے کی دوڑ میں رہنے کیلئے بنگال ٹائیگرز کو ہرانا ضروری ہے، پاکستان کے پاس سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کا آج آخری موقع ہے۔

ورلڈ کپ 2023ء میں شاہینوں نے 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 2 میں جیت حاصل کی جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم نے بھی 6 میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے، گرین شرٹس 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 7 ویں نمبر پر ہیں جبکہ بنگال ٹائیگرز 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 9 ویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے ون ڈے میچز کے باہمی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو شاہینوں کا پلڑا بھاری ہے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں 38 ون ڈے میچز میں مدمقابل آئیں جس میں سے قومی ٹیم نے 33 اور بنگالی ٹیم نے 5 میں کامیابی حاصل کی، ورلڈ کپ میں 2 بار جوڑ پڑا، ایک پاکستان نے جیتا اور ایک میچ میں بنگلا دیش نے فتح سمیٹی۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...