Home سیاست امریکا غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے، چوہدری سرور

امریکا غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے، چوہدری سرور

Share
Share

لاہور: سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ امریکا غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے، فلسطین کے مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جائے،

 

امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز نے سابق پنجاب و چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق چوہدری سرور سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

امریکی قونصل جنرل نے چوہدری سرور کے بھائی حاجی رمضان کی وفات پر اظہار افسوس کیا، ملاقات میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ امریکا سے درخواست ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے، فلسطین کے مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جائے، پنجاب اور کیلیفورنیا کو جڑواں شہر قرار دیا گیا تھا، اس پر مزید پیشرفت ہونی چاہئے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہیلتھ، ایجوکیشن، وومن ایمپاورمنٹ اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے، جڑواں شہروں کے منصوبے کے تحت پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Share
Related Articles

وزیر اعظم آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں...

عمران خان کو زیادہ عرصہ جیل میں رکھنا ممکن نہیں، ریحام خان

کراچی:بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ اور سیاست دان ریحام خان...

میں نے اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کی ترقی کو ترجیح دی،وزیراعظم

ڈی جی خان :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے...

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے...