Home سیاست کسی فرد کے احتساب کو اپنے منشور کا حصہ نہیں بنائیں گے،عرفان صدیقی

کسی فرد کے احتساب کو اپنے منشور کا حصہ نہیں بنائیں گے،عرفان صدیقی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر منشور میں عوام کے مسائل کا حل دیا جائے گا۔کسی فرد کے احتساب کو اپنے منشور کا حصہ نہیں بنائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے آئندہ انتخابات کے منشور پر کام ہو رہا ہے، بنیادی طور پر منشور میں عوام کے مسائل کا حل دیا جائے گا۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ بے روزگاری، غربت، مہنگائی اور دیگر مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، نوازشریف نے سب سے زیادہ ترجیح عدالتی اصلاحات کو دینے کی ہدایت کی، لوگوں کی زندگیاں تباہ ہوتی ہیں مگر انصاف نہیں ملتا، منشور میں زیر التوا مقدمات سے چھٹکارے، فوری اور معیاری انصاف پر بات ہو گی۔

ن لیگ کی منشور کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ماہرین قانون سے ملاقاتیں کی ہیں، صحافیوں، صنعتکاروں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی، نوازشریف چاہتے ہیں منشور میں قابل عمل نعروں پر بات ہو، منشور میں وہ چیزیں ہوں گی جو عملی طور پر ممکن ہیں۔

عرفان صدیقی نے سابق عسکری قیادت کے احتساب بارے سوال پر کہا کہ ہم اصولی بات کریں گے، احتساب کے نعرے کا استحصال کیا گیا، کسی فرد کے احتساب کو اپنے منشور کا حصہ نہیں بنائیں گے، سابق صدر آصف زرداری کے نوازشریف مخالف بیان بارے سوال پر کہا اللہ تعالیٰ نے اپنے فیصلے زرداری صاحب سے پوچھ کر کرنا ہیں تو ٹھیک ہے۔

ن لیگ کی منشور کمیٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ پکڑ دھکڑ کا سلسلہ چیئرمین پی ٹی آئی نے شروع کیا، انہی کے ساتھ ختم ہو گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...